کندھ کوٹ میں ہندو، ننکانہ صاحب میں سکھ برادری نے جشن آزادی منایا

کندھ کوٹ، ننکانہ صاحب (نوائے وقت رپورٹ) اقلیتی برادری نے بھی پاکستان کا یوم آزادی جوش و خروش سے منایا۔ سندھ کے علاقے کندھ کوٹ میں ہندو پنچایت کے زیراہتمام جشن آزادی کی تقریب میں کیک کاٹا گیا۔ شرکاء نے قومی پرچم اٹھا رکھے تھے۔ فضاء پاک فوج زندہ باد، پاکستان پائندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی۔ کرتار پور اور ننکانہ صاحب میں سکھ کمیونٹی نے جشن آزادی منایا اور کیک کاٹے۔ سکھ برادری نے قومی پرچم اٹھا کر نعرے لگائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...