یوم آزادی ملی جوش و جذبہ سے منایا گیا،دہشت گردی کو شکست دینے والے واحد ملک صدر

Aug 15, 2021

اسلام آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی+نیوز رپورٹر) ملک بھر میں 75 واں یوم آزادی ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا، دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،  پاکستان کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے بھارتی غیر قانونی قبضہ کشمیر کے عوام کی بھارتی غلامی سے نجات کے لیے بھی خصوصی دعائیں کی گئیں۔ تمام صوبائی دارالحکومتوں، ڈویژنل اور ضلعی سطح پر بھی پرچم کشائی کی تقاریب منعقد ہوئیںاس دن کی مناسبت سے صدر و وزیر اعظم سمیت اہم شخصیات نے خصوصی پیغامات جاری کئے۔سرکاری و نجی عمارتوں اور سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں شاندار چراغاں کیا گیا  جبکہ قومی پرچم، جھنڈیاں، بانیان پاکستان کی تصاویر اور بینرز جگہ جگہ اویزاں کیے گئے، دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں میں بھی یوم آزادی کے سلسلے میں خصوصی تقاریب کا انعقاد کیا جارہا ہے جن میں پاکستانی تارکین وطن شرکت کی، اسلام آباد میں13 اور 14 اگست کی درمیانی شب ہی سے جشن کا آغاز ہو گیا تھا، سڑکوں پر کاروں، موٹرسائیکلوں اور پیدل چلنے والوں کا اژدھام رہا جس  سے کئی مقامات پرٹریفک پھنسی رہی، آتش بازی کا مظاہرے بھی ہوئے اور پٹاخے بھی چلتے رہے ،ملک کے پرچم اٹھائے ریلیاں نکلتی رہیں۔لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی جہاں پاک فوج کے چاک چوبند دستے نے اعزازی گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل انیق الرحمان ملک مزار اقبال پر حاضری دی۔  مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ ڈی جی رینجر پنجاب میجر جنرل عامر مجید نے بھی مزار اقبال پر حاضری دی۔ میجر جنرل عامر مجید نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔پاک فضائیہ میں یوم ِ آزادی قوم کے شانہ بشانہ روایتی جوش و جذبہ سے منایا گیا۔ دن کا آغاز پاک فضائیہ کی تمام مساجد میں نمازِ فجر کے بعد خصوصی دعاؤں سے ہوا۔ جن میں ملکی سالمیت، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی۔ ایئر وائس مارشل محمد ندیم صابر انسپکٹر جنرل پاکستان ایئر فورس نے پرچم کشائی کی۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی جانب سے یومِ آزادی کا پیغام پڑھ کر سنایا گیا۔ بابائے قوم  قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر گارڈ تبدیلی کی ایک پْروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس پر مشتمل چاق و چوبند دستے نے پورے  جوش و جذبے کے ساتھ مزار قائد پر اعزازی گارڈ کی ذمہ داری سنبھالی۔

مزیدخبریں