لاہور (نیوزرپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ زندہ قومیں اپنا یوم آزادی زندہ دلی او رجوش و خروش سے مناتی ہیں اور پاکستانی قوم نے بھرپور اور ملی جذبے سے یوم آزادی منایا، حکومت نے یوم آزادی کی تقریبات کے لئے بہترین انتظامات کئے اورپولیس و انتظامیہ کے افسران و اہلکاروں نے لگن اور عزم کے ساتھ فرائض سرانجام دیئے،جس پر میں انہیں مبارکباد دیتا ہوں بلاشبہ سیاسی وانتظامی ٹیم کی کارکردگی قابل ستائش رہی۔ علاوہ ازیں عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر یوم آزادی پر جی او آر ون،کلب چوک کے داخلی گیٹ کے قریب خوبصورت’’دیوار پاکستان‘‘تعمیرکو ہی مرکزی دیوار پر کلمہ طیبہ اور اس کے نیچے پاکستانی پرچم بنایا گیا ہے جبکہ’’دیوار پاکستان‘‘ کے بائیں جانب سندھ، حکومت بلوچستان اور گلگت بلتستان کے سرکار ی نشان نصب کیے گئے ہیں دائیں جانب پنجاب، حکومت خیبر پی کے اور حکومت آزاد کشمیر کے سرکاری نشان نصب ہیں -ٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر بننے والی’’دیوار پاکستان‘‘ قومی یکجہتی،بین الصوبائی ہم آہنگی اور یگانگت کی خوبصورت علامت ہے- عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب، سندھ،بلوچستان، خیبر پی کے گلگت بلتستان اورآزادکشمیرسے منسوب ’’دیوارپاکستان‘‘بھائی چارے اور قومی یکجہتی کی علامت ہے- پنجاب حکومت بھائی چارے اور قومی یکجہتی کو فروغ دینے کیلئے پرعزم ہے- پنجاب بڑے بھائی کے طور پر ہر صوبے سے محبت کا بھرپور حق ادا کر رہا ہے۔ موجودہ حالات میں بین الصوبائی ہم آہنگی،بھائی چارے اور اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ ہے۔قومی یکجہتی، بین الصوبائی ہم آہنگی او ربھائی چارے کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے- ذاتی، گروہی، لسانی، علاقائی اورسیاسی اختلافات بھلا کر وطن عزیز کی ترقی کیلئے سب کو اپنا مثبت کردار ادا کرناہوگا-پاکستان سے محبت کا تقاضا ہے کہ سب ترقی اور خوشحالی کے سفر میں قدم سے قدم ملا کر آگے بڑھیں۔ پیارے وطن کی مٹی کا قرض اتارنے کیلئے ذاتی انا اور مفادات کے خول سے باہر نکلنا ہوگا- ’’دیوار پاکستان‘‘نے شہریوں کے دل موہ لئے ہیں -یوم آزادی پر’’دیوار پاکستان‘‘ ہر خاص و عام کی توجہ کا مرکزبنی رہی اور شہریوں نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا اورشہری ’’دیوارپاکستان‘‘ کے پاس بچوں کے ساتھ تصویریں بنواتے رہے سردار عثمان بزدارنے بلوچستان کے ضلع لور الائی کے قریب ایف سی کی گاڑی پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے عثمان بزدار نے کہاکہ ہمارے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو نا کام بنا یا، وزیراعلیٰ نے راولپنڈی میں مبینہ طور پر زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 3 بچوں کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کااظہار کیاہے، ایک بیان میں عثمان بزدارنے کہاہے کہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں جس نے ہمیں پاکستان جیسی بے مثال نعمت سے نوازا۔ اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم سے پا کستان وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ یوم آزادی ان لاکھوں شہیدوں کی یاد دلاتا ہے جو گھربار چھوڑ کر پاک سر زمین پر سجدہ ریز ہونے کی آرزو لئے نکلے تھے۔پاکستان ایسی نعمت ہے جس کی قدر جاننا ہے توکشمیریوں سے پوچھیئے۔ پاکستان کی قدر بھارت کے بے بس مسلمانوں سے پوچھیئے۔ آزادی بہت بڑی نعمت ہے، پاکستان جیسا آزاد اور با وقار ملک نعمت سے کہیں بڑھ کر ہے۔ آج بھی قیام پاکستان والے جذبے کی ضرورت ہے- ذاتی اختلافات کو بھلا کر ایک ہونا ہوگا۔ مل کر وہ کام کریں جس کی پاکستان کو ضرورت ہے۔
دیوار پاکستان،تعمیر،مٹی کا قرض اتارنے کیلئے مفادات کے خول سے نکلنا ہو گا:عثمان بزدار
Aug 15, 2021