انقرہ (نوائے وقت رپورٹ) ترکی میں آگ بجھانے والا روسی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق طیارے پر سوار 5 روسی اور تین ترک اہلکار ہلاک ہو گئے۔ طیارہ ترکی کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے میں مصروف تھا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق روسی طیارہ بی 200 آگ بجھانے کے مشن پر مامور تھا۔ روسی قونصلر کے نمائندے ملٹری مشن کے اہلکار واقعہ کی جگہ پہنچ گئے ہے اور رہے گی۔