کوئٹہ (اے پی پی):گورنربلوچستان سید ظہوراحمد آغا نے جشن آزادی یوم پاکستان کے حوالے سے کوئٹہ میں ایک ریلی کی قیادت کی۔ریلی میں ڈسٹرکٹ زکو چیرمین کوئٹہ زین العابدین خلجی اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔اس موقع پر میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا یوم آزادی پاکستان کے موقع پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اللہ تعالی کا شکر ادا کیا ہے کہ قاہد اعظم محمد علی جناح کی ولولہ انگیز قیادت اور ہمارے آباو اجداد کی بے مثال قربانیوں کے بدولت ہمارا ملک پاکستان ایک آزاد اور خودمختار مملکت کی حیثیت سے دنیا کے نقشے پر معرض وجود میں آیا ۔انہوں نے ناراض بلوچ بھائیوں کو قومی دھارے میں شامل ہونے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ وہ آئیں اور ملک کے آئین کے مطابق آزاد فضاں میں اپنی زندگی ملک و قوم کی خدمت کرکے گزاریں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کے دل کے دروازے آپ لوگوں کے لئے کھلے ہیں۔
کوئٹہ ،گورنربلوچستان کی قیادت میں یوم پاکستان ریلی
Aug 15, 2021