وطن عزیز کی حفاظت اولین مقصد، آنچ نہیں آنے دینگے، ایم کیو ایم

کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالد مقبو ل صدیقی نے 13 اور 14 اگست کی درمیا نی رات شب دعا کے مو قع پر کا رکنان کے بہت بڑے اجلا س سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ آزادی اللہ تعالی کا بہت بڑا احسان اور انسانیت کی سب سے بڑی شان ہے پاکستان اگر جسم ہے تو نظریہ پاکستان اس کی روح ہے پاکستان کا حصول بہت بڑی قر بانیو ں کے بعدممکن ہو سکا  ہمارا یہ نعرہ ہے کے پاکستان بنایا  تھا اور پاکستان بچائینگے پاکستان کی حفاظت بانیا ن پاکستان کی اولا دوں کا مقصد ہے جنگ آزادی کا مقصد پاکستان تھا لیکن پاکستان کے حصول کا بھی کو ئی مقصد تھا ایک ایسا پاکستان جوجمہو ری فلا حی شر اکتی اور شمو لیتی جمہو ریت کا حامل ہو جہا ں مو روثی سیا ست کی کو ئی گنجا ئش نہ ہو قائد اعظم علا مہ اقبا ل اور سر سید احمد خان کے افکا ر کے مطا بق سب کو بلا امتیا ز رنگ ونسل ومذہب آزادی کے ساتھ رہنے کا حق ہو اور کسی کے پاس وفا داری حب الو طنی کے سر ٹیفکٹ تقسیم کر نے کا حق نہ ہو ہم قائد اعظم کے پاکستان میں آئے تھے وہ ایک ایسا پاکستان تھا جس نے چارو ں طر ف سے ہند وستان کو محا صرہ کر رکھا تھا ایک جا نب مشرقی پاکستان شمال میں کشمیر اور جنو ب میں پا نی ہی پانی یعنی سمند ر تھا لیکن ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے پاکستان میں دھکیل دیا گیا جس میں 1971 میں سویلین چیف ما رشل  وایڈمنسٹریٹر کی حیثیت سے بھٹو نے کہا تھا یہ میر ا پاکستان ہے ہمیں ذوالفقار علی بھٹو کے خا ند ان کے پاکستان سے نجا ت حاصل کر نی ہے اور ایک جمہوری فلا حی مملکت دریا فت کر نی ہے۔اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن سید حید رعبا س رضو ی نے  کہا کہ آج ہم 14اگست کے مو قع پر جو شب دعا منا رہے ہیں اس میں عزم کر تے ہیں کہ اگر پاکستان کی طر ف کسی نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اس کے چہرے سے آنکھیں نکال لیںگے۔

ای پیپر دی نیشن