p"پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے ، نیئر بخاری 

Aug 15, 2021

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے یوم آزادی پر قوم اور بیرون ملک پاکستانیوں  کو دلی مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ    زبردستی نظریات مسلط کرنے والوں کی راہ روکنا قائد اعظم کے مشن کی تکمیل ہے    نیر بخاری نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ کو جمہور کے نمائندگان کا مرکز و محور بنایا  "پارلیمنٹ کو عزت دو " مشن پر کاربند رہیں گے او رعہد کی تجدید کرتے ہیں کہ آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور جمہوریت کی مضبوطی مشن رہے گا ۔
۔ آج یوم آزادی آئین کی بالادستی پارلیمنٹ کی توقیر اور عوامی جمہوری حکمرانی یقینی بنانے کی تجدید عہد کا دن ہے نیر بخاری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بھارتی غاصبانہ قبضہ کے خلاف کشمیریوں کی جدوجہد آزادی وحق خودارادیت میں شانہ بشانہ ہے۔
نیئر بخاری 

مزیدخبریں