کوئٹہ (بیورو رپورٹ) بلو چستان کے ضلع آواران میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے دو مبینہ دہشتگرد گر فتار،گولہ بارود برآمد کر کے یوم آزادی کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنادیا گیا۔ ترجمان سی ٹی ڈی بلوچستان کے مطابق سی ٹی ڈی کو اطلاع ملی کہ ضلع آواران کے علاقے (چیدگی) میں ایک کمپائونڈ میں موجود دو مبینہ دہشتگرد جشن آزادی کی کسی تقریب پر حملے کی منصوبہ بند ی کر رہے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی بلوچستان نے کارروائی کرتے ہوئے کمپائونڈ پر چھاپہ مار کر کالعدم تنظیم بی ایل ایف کے دو مبینہ دہشتگردوں سراج احمد اور حسن جان کو گر فتار کر لیا اور انکے قبضے سے 13سو گرام دھماکہ خیز مواد، دو ڈیٹو نیٹر، تین میٹر پرائمہ کورڈ اور تین ہینڈ گرنیڈ برآمد کر لئے۔ نیٹ ورک کے مزید افراد کی گر فتار ی کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔
2 دہشت گرد گرفتار
آواران: جشن آزادی کی تقریب پر حملہ کا منصوبہ ناکام، 2 دہشت گرد گرفتار
Aug 15, 2021