کراچی (نیوز رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر ڈاکٹر خالدمقبو ل صدیقی نے رابطہ کمیٹی کے اراکین کے ہمر اہ 14اگست کی صبح مز ار قائد پر حا ضری دی پھو لوں کی چادر چڑھا ئی اور فا تحہ خو انی کی گئی اس موقع پر با نی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو زبر دست خراج عقید ت پیش کیا جن کی ولولہ انگیز قیا دت میں برصغیر کے مسلما نو ں نے آزادی حا صل کر کے ایک علیحد ہ وطن قائم کیا اس مو قع پر میڈ یا نما ئند گان سے گفتگو کر تے ہو ئے خالد مقبو ل صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی 3چوتھا ئی صدی گزر چکی ، لیکن قیا م پاکستان کے مقاصدتاحال حا صل نہیں کرسکے۔آج ہم سب کو مل کر یہ ارادہ کر نا ہے کہ با نیا ن پاکستان کے خیالا ت اور پاکستان کے قیام کے مقصد کے تحت ایک ایسی ریا ست تعمیر کر ینگے جہاں سب کو بر ابری کے حقو ق حاصل ہوں ایسی پا رلیمنٹ کی تشکیل ہو جہا ں خا ند ان کے بجا ئے عوامی نما ئند ے انکی نما ئند گی کر رہے ہوں اور اسی مقصد کیلئے ایم کیو ایم قائم ہو ئی اور اس نے اپنی جد وجہد کو جا ری رکھا ہے اس مو قع پر صحا فیو ں کے سولا ت کے جو اب دیتے ہو ئے خالد مقبول صدیقی کا کہنا تھا کہ جس کے پاس جتنا مینڈیٹ ہے اتنا ہی اختیار ہو نا چاہیے 18ویں تر میم کے بعد ٹرانسپو رٹ کے نظام کی فر اہمی صوبا ئی حکو مت کی ہے جو اپنی ذمہ داریا ں پو ری نہیں کر رہی اس مو قع پر رابطہ کمیٹی کے رکن ووفا قی وزیر سید امین الحق نے میڈیا کو آگا ہ کر تے ہو ئے کہا کہ وفا ق کی جا نب سے گر ین لا ئن منصوبہ چندما ہ میں شروع ہو جائیگا جبکہ دوسری جا نب اورنگی ٹا ن کے 25لا کھ عوام کیلئے شروع ہو نے والا اورنج لا ئن منصوبہ سندھ حکو مت کی نا اہلی کے باعث التو ا کا شکا رہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی مز ار قائد پر حا ضری ،پھو ل چڑھائے
Aug 15, 2021