اسلام آباد(نامہ نگار) اسلام ماڈل کالج جی ٹین فور میں جشن آزادی کی تقریب کا انعقاد ہوا مہمان خصوصی پزسپل کالج روزینہ تحریم تھیں خطاب میں کہا کہ ہمارا وطن بہت قربانیوں کے بعد معرض وجود میں آیا ھے تعلیم کے میدان میں ترقی کر کے ہم آزادی کا حق ادا کر سکتے ہیں قرات و نعت کی سعادت سعدیہ ولی نادیہ اسلم نے حاصل کی نحا خٹک اور عائشہ اسلم نے چودہ اگست کے حوالے سے انگریزی و اردو تقاریر میں اظہار خیال کیا سجل خان مریم مقبول فضیحہ ماہ نور زینب مقدس آمنہ عائشہ سحرش حمنہ نے سوہنی دھرتی اللہ رکھے یہ وطن تمہارا ھے دل دل پاکستان ملی نغمے پیش کیے کالج کا حال پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونجتا رہا ۔