پاک آرمی کے تعاون سے  3 برسوں سے بند اسکول بحال

کنری ( نامہ نگار) پاک آرمی کا بڑا کارنامہ، اساتذہ نہ ہونے کے باعث تین سالوں سے بند اسکول یوم آزادی کے دن دوبارہ بحال کر دیا گاؤں کے مکینوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔تفصیلات کے مطابق  محمد ارشاد آرائیں کا مین پرائمری اسکول اساتذہ تعینات نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں سے بند تھا گائوں کے رہائشیوں کی شکایات پر پاک آرمی کے افسران نے دو ہفتے قبل مذکورہ گاؤں پہنچ کر تباہ حال اسکول کا معائنہ کیا اور گاؤں کے مکینوں سے دو ہفتوں کے دوران 14 اگست کو اسکول کی دوبارہ بحالی کا وعدہ کیا جس کے بعد پاک آرمی کے جوانوں کی جانب سے اسکول کے مرمتی کام اور تزئین وآرائش کا آغاز کر دیا گیا وعدے کے مطابق 14 اگست یعنی کہ یوم آزادی کے دن پاک آرمی کے افسران کرنل مسعود،میجر شمشیر،کیپٹن وسیم نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن،اسسٹنٹ کمشنر کنری محمد حسین کھوسہ۔ سابق یو سی ناظم غلام یاسین میمن کے ہمراہ مذکورہ گاؤں پہنچ کر گاؤں والوں اور بچوں کی موجودگی میں اسکول کا افتتاح کیا اس موقع پر ڈی سی عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے گاؤں کے رہائشیوں کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ کرنل مسعود نے کہا کہ یہ ہمارا اخلاقی فرض تھا ہم اپنی آئندہ نسلوں کو بہتر تعلیم کے ذریعے شاندار مستقبل دے سکتے ہیں اسکول کے دوبارہ بحال ہونے پر گاؤں کے مکینوں اور بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے انہوں نے پاک آرمی کے افسران وجوانوں کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
 بند اسکول بحال

ای پیپر دی نیشن