جنڈیالہ شیرخان (نامہ نگار) سابق رکن صوبائی اسمبلی چودھری فیضان خالد ورک نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت پارلیمنٹ اورعوام کا اعتماد مکمل طور پر کھوچکی ہے ملک میں منافقت اور انتقامی سیاست کو دفن کر کے برداشت، تحمل اور جمہوری روایات کو فروغ دیا جائے قائد اعظم نے نعروںسے نہیں بلکہ عملی جدوجہد سے ملک پاکستان کو حاصل کیا آج اس پاکستان پر قومی سیاسی تاریخ کی بدترین، نالائق، نااہل اور ناتجربہ کار حکومت مسلط ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے جشن آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا۔