شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی صدر و سابق رکن صوبائی اسمبلی عارف خان سندھیلہ بے کہا ہے کہ جشن آزادی منانے کے ساتھ ساتھ ہمیں اس عہدکی تجدید کرنے کی ضرورت ہے کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ محمد اقبالؒ کی قیادت میں ہمارے اسلاف نے لاکھوں قربانیاں پیش کرکے جس مملکت خداداد پاکستان کا قیام یقینی بنایا اسے ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، پاکستان کے دفاع ، سلامتی واستحکام کیلئے پوری قوم کو متحد ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواز لیگ کے ضلعی رہنما عابد خان سندھیلہ اور طارق خان سندھیلہ کی رہائشگاہ پر یوم آزادی کا کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کرتے کیا، اس موقع پر عباس خان، انوار سہوڑیا، الیاس سندھیلہ ، ناصر ڈوگر ، الیاس سمرا ودیگر پارٹی رہنما اور کارکنان موجود تھے، عارف خان سندھیلہ نے کہا کہ یوم آزادی ہمیں قیام پاکستان کیلئے کی جانے والی جدوجہد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔