قومی کرکٹرزنے ویسٹ انڈیزمیں یوم آزادی منایا 

Aug 15, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم نے یوم آزادی میں ویسٹ انڈیز میں منایا ۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران قومی ٹیم نے یوم آزادی کی مناسبت سے ڈریسنگ روم کے باہر پاکستانی پرچم لہرا دیا۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی پوسٹ میں قومی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’خدا کرے کے میری ارض پاک پہ اترے وہ فصل گل جسے اندیشہ زوال نہ ہو۔سابق کپتان سرفراز احمد نے اپنے بیٹے عبداللہ کی ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ میرا پرجوش لڑکا، ماشا اللہ، جشن آزادی مبارک ہو، پاکستان زندہ باد۔ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سرفراز احمد کے بیٹے عبداللہ ملی نغمہ ’پاکستان زندہ باد‘ گنگنا رہے ہیں۔وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے بھی قومی پرچم کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی۔محمد رضوان نے لکھا کہ ’خوشحال مستقبل کے یقین اور امید کے ساتھ اس پرچم کا احترام کریں اور اپنی کوششوں سے اس پرچم پر فخر کرنے کی کوشش کریں۔آل راؤنڈر محمد حفیظ نے بھی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’پاکستانی ہونے پر فخر ہے۔

مزیدخبریں