لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے یوم آزادی پر قوم کودلی مبارک دیتے ہوئے کہاکہ یوم آزادی کویوم تشکراور یوم تجدیدکے طورپرمناناچاہئے۔پاکستان جیسی عظیم نعمت بخشنے پراللہ پاک کا شکراداکرتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہاکہ قیام پاکستان میں لاکھوں شہداکا خون رنگ لایاہے۔یوم آزادی کے موقع پر بھارتی مقبوضہ جموں وکشمیرمیں نہتے مسلمانوں پر مظالم کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دنیاکی کوئی طاقت کشمیرکوپاکستان سے جدانہیں کرسکتی۔پاکستانیوں کے دل کشمیریوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ ہمیں گروہی،لسانی اور علاقائی اختلافات سے نکل کروطن عزیزکی ترقی کیلئے کاوشیں کرنی چاہئے۔وطن کی مٹی کاقرض اتارنے کیلئے ہمیں مل کر پاکستان کو خوشحال مملکت بناناہوگا۔اللہ پاک پاکستان کا جھنڈاہمیشہ سربلندرکھے۔وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستا ن کو عظیم مملکت بنائیں گے۔