لاہور(نیوزرپورٹر)یوم آزادی کے سلسلے میں نیسپاک میں گزشتہ روز پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ھوئی۔ تقریب کی صدرارت مینیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے کی۔جبکہ کمپنی ملازمین، سابقہ افسران کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔د تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا۔ اس موقع پر ایم ڈی نیسپاک نے قومی پرچم لہرایا اور تمام حاظرین نے قومی ترانہ پڑھا۔ اپنے خطاب میں، ایم ڈی نیسپاک نے وطن سے محبت کی اہمیت کو اجاگر کیا اور بتایا کہ نیسپاک نے اس سال 13 بلین روپے کا بزنس حاصل کیا جو کہ نیسپاک ملازمین کی محنت اور کوششوں کا نتیجہ ہے۔