افغان امن عمل کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،ہمایوں اختر

Aug 15, 2021

لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما ہمایوں اختر خان نے کہا کہ اگر عالمی برادری نے افغانستان کی موجودہ صورتحال پر کوتاہی یا غفلت کا مظاہرہ کیا تو اس کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے ۔ موجودہ غیر معمولی صورتحال میں افغان امن عمل کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ضرورت ہے ،افغانستان میں امن صرف پاکستان نہیں بلکہ سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ہمیشہ مذاکرات کی بات کی ہے اور فریقین میں مذاکرات ہی آگے بڑھنے کا راستہ ہے۔

مزیدخبریں