نصیر آباد (نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاہے کہ آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے پاکستان کی آزادی میں جن اکابرین نے قربانیں دیں وہ کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی آج بھی دنیا میں ایسی اقوام ہیں جو غلامی کی زنجیروں میں جکڑی ہوئی ہیں ہمیں آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم سب اپنے دائرہ کار میں رہ کر ملک کی تعمیر و ترقی میں اپناکردار ادا کریں ملک کی نئی نسل پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ دلجوئی کے ساتھ علم کے زیور سے آراستہ ہوں تاکہ ترقی کے نئے سفر کا آغاز ہوسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایف سی کے شہید سعید پبلک سکول میں جشن آزادی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب میں بچوں نے ملی نغمے اور ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد حاصل کی ڈپٹی کمشنر نصیرآباد اظہر شہزاد نے کہاکہ ہم سب کو آزادی کی قدر کرنی چاہیے۔
آزادی اللہ تعالی کی ایک عظیم نعمت ہے :اظہر شہزاد
Aug 15, 2021