کامرہ ، موٹروے پولیس کی یوم آزادی تقریب میں ملک و قوم کیلئے دعائیں 

حضرو(نمائندہ نوائے وقت)آئی جی موٹروے پولیس ڈاکٹرسیدکلیم امام کے احکامات  ڈی آء جی نارتھ محمد وصال فخرسلطان راجہ کی ھدایت اور سیکٹر کمانڈر نارتھ ۱ شفیق الرحمن کی زیر نگرانی موٹروے پولیس افس بیٹ ۳ کامرہ میں جشن آزادی کا دن انتہائی جوش،ولولے اور عقیدت سے منایا گیا۔دن کا أغاز بعد از نماز فجر تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ پاکستان کی خوشحالی،امت مسلمہ اور موٹروے پولیس کی کامیابی وکامرانی کیلئے خصوصی دعا کی گئ۔ڈی ایس پی یونس خان نیازی کے زیر نگرانی ۸ بجے دن  پرچم  کشائی کی گئ۔ جس میں انسپکٹر سردارفاروق  قاضی حمید سمیت ا فسران وملازمان کی کثیر تعداد،سول سوسائٹی کے افراد اور بچوں نے شرکت کی۔ ہونہار طلبا محمد معارج فاروق  اور جویریہ فاروق نے14اگست اور آزادی پر خصوصی تقاریر کیں۔ اور اس کی اھمیت پر روشنی ڈالی۔بیٹ ۳ کامرہ کی تھیم وال کے ساتھ بوگن ویلی کا پودا بھی لگایا گیا۔اس کے بعد بیٹ أفس میں آزادی کا کیک کاٹا گیا۔اس دوران بیٹ کے تمام افسران  و ملازمان، سویلین سٹاف، سول سوسائٹی کے افراد اور بچوں نے حصہ لیاعوامی حلقوں نے موٹروے پولیس کے اس اقدام کو سراہا۔ 

ای پیپر دی نیشن