نئی نسل کو قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کریں:سید محمد ظہیر

حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+نامہ نگار+نمائندہ نوائے وقت)ممتاز ماہر تعلیم اور گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول نمبر2مدینہ کالونی کے پرنسپل سید محمد ظہیر نے جشن آذادی کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان دنیا میں نظریہ کے بنیاد پر وجود آنے والی دوسری مملکت اسلامیہ ہے۔ جس کے قیام کے لئے بے پناہ قربانیاں دی گئیں۔ تب جاکر اس وطن عزیز کا وجودعمل میں آیا۔ آج ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل اور طلبہ وطالبات کو قیام پاکستان کے اغراض ومقاصد سے آگاہ کریں تاکہ ان میں جذبہ حب الوطنی پیداکیا جاسکے۔ بعدازاں اساتذہ اور طلبہ نے سکول میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودے بھی لگائے ۔

ای پیپر دی نیشن