گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) نئی نسل کو آلودگی سے پاک ماحول کی فراہمی کیلئے شجر کاری ضروری ہے‘ درخت فضا کو خوشگوار بنانے کے ساتھ ارد گرد کے ماحول کو بھی خوبصورت بناتے ہیں‘ حکومت کے کلین اینڈ گرین ویژن کی تکمیل کیلئے ہر فرد اپنے حصے کا شجر لگائے۔ ان خیالات کا اظہار ریسکیو 1122 کے آفیسر زاہد کاظمی اور ریجنل مینجر سہیل اشرف نے الائیڈ سکولز کے زیراہتمام شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودے لگانے کے موقع پر کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت زندگی کی علامت ہیں‘ درخت پرندوں کامسکن ہیں جبکہ انسانوں اور حیوانوں کی حیات کیلئے بھی ضروری ہیں علاوہ ازیں سیلاب کی شدت کم کرکے ہونے والے زرعی نقصان اور آبادیوں کو نقصانا ت سے بچاتے ہیں- انہوں نے کہا کہ معاشرے کا ہر فرد شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لے تاکہ ملک ومعاشرہ کو سرسبز و شاداب اور ماحول کو خوشگوار اور صحتمند بنایا جاسکے- اس موقع پر سکول کے بچوں اور بچیوں نے شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایک واک بھی نکالی۔ تقریبات کے آخر میں14اگست جشن آزادی کے سلسلہ میں کیک بھی کاٹا گیا۔
درخت زندگی کی علامت،ہر فرد شجر کاری مہم میں حصہ لے: زاہد کاظمی
Aug 15, 2021