اثاثے ضبط کئے تو امریکہ سے تعلقات تباہ ہوجائیں گے : روس کی وارننگ 

ماسکو (آئی این پی) روس کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے روسی اثاثوں کی ممکنہ ضبطگی سے ماسکو کے واشنگٹن کے ساتھ دوطرفہ تعلقات مکمل طور پر تباہ ہو جائیں گے۔ غیر ملکی میڈیا  کے مطابق روسی وزارت خارجہ کے محکمہ شمالی امریکہ کے سربراہ الیگزینڈر ڈارچیو نے سنیچر کو روسی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم امریکیوں کو ایسے اقدامات کے نقصان دہ نتائج سے خبردار کرتے ہیں جو دوطرفہ تعلقات کو مستقل طور پر نقصان پہنچائیں گے، جو نہ ان کے اور نہ ہی ہمارے مفاد میں ہے۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کا اشارہ کن اثاثوں کی طرف تھا۔ الیگزینڈر ڈارچیو کا کہنا تھا کہ روس نے امریکہ کو خبردار کیا ہے کہ اگر روس کو دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والی ریاست قرار دیا گیا تو سفارتی تعلقات بری طرح متاثر ہوں گے اور ٹوٹ بھی سکتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...