پاکستان کا 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا گیا 

Aug 15, 2022

لاہور، اسلام آباد (نیوز رپورٹر+خبر نگار خصوصی) آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت پاکستان میں 75 واں جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دن کے آغاز پر 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر سے گونج اٹھی، نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ نوجوان سبز ہلالی پرچم اور جھنڈیاں لیے سڑکوں پر نکل آئے۔ گلیوں، شاہراہوں، چوراہوں کو برقی قمقموں سے سجا دیا گیا۔ سرکاری عمارتوں پر چراغاں کیا گیا ہے، ملک کی ڈائمنڈ جوبلی کی خوشی میں منچلوں نے رقص کیا، جشن آزادی پر مزار قائد پر گارڈ کی تبدیلی، پاکستان نیول اکیڈمی کے کیڈٹس نے مزار قائد پر اعزازی گارڈ کے فرائض سنبھالے۔ مزار اقبال پر گارڈ کی تبدیلی کی پروقار تقریب پاک آرمی کے جوانوں نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ یوم آزادی پر وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور قائم مقام گورنر آغا سراج درانی نے مزار قائد پر حاضری دی اور پرچم کشائی کی۔ وزیرِ اعلی سندھ کے ہمراہ کابینہ اراکین اور اعلی حکام موجود تھے۔ آغا سراج درانی اور مراد علی شاہ نے فاتحہ خوانی اور پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ گورنر اور وزیراعلی نے مہمانوں کی کتاب میں تاثرات درج کیے۔ مزارِ قائد پر پاک نیوی کے بینڈ کی جانب سے قومی ترانے کی دھن بجائی گئی۔ لاہور میں پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پر

مزیدخبریں