اسلام آباد(نا مہ نگار)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد ملک میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے فی لیٹر تک کمی ہو سکتی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی کی شرح کم کرکے ریلیف بڑھایا جاسکتا ہے۔اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق سمری تیار کرلی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سمری میں پیٹرول کی قیمت میں 15روپے تک کمی کی سفارش کی گئی ہے۔ڈیزل کی قیمت میں 7روپے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے کمی کی سفارش کی گئی ہے۔اوگرا نے سمری وزارت خزانہ بھجوا دی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا حتمی اعلان وزیر اعظم شہباز شریف آج کریں گے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15روپے لٹر کمی کا امکان‘ اعلان وزیر اعظم آج کریں گے
Aug 15, 2022