پاکستان کے ساتھ تعلقات مزید مستحکم ہونے کا منتظر:  بورس جانسن‘ یوم آزادی  کی مبارکباد دی

لندن +اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار) برطانوی وزیراعظم بورسن جانسن نے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو 75 ویں یوم آزادی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ 75 ویں سالگرہ کے درمیان قریبی تعلقات استوار ہوئے ہیں۔ لاکھوں پاکستانی برطانیہ کو اپنا گھر سمجھتے ہیں۔ مستقبل میں  دوطرفہ تعلقات کے مزید استحکام کا منتظر ہوں۔پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے پاکستان کے 75ویں یوم آزادی پر لکھے گئے اپنے خط میں کہا ہے کہ پاکستان کو مشکلات سے ابھرنے کی قوت افسانوی شہرت کی حامل ہے۔ پاکستان کی مشکلات پر قابو پانے کے لیے قائد اعظم کے فرمان کے مطابق سیاست میں اتحاد ضروری ہے۔ پاکستان اور برطانیہ ایک ساتھ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پچھترویں سالگرہ مبارک ہو، یہ جشن آزادی پاکستان اور برطانیہ کے سفارتی تعلقات کے پچھتر سال مکمل ہونے پر بھی منایا جا رہا ہے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ پاکستان کے بارے میں لوگوں کو تین تجاویز دینا چاہتا ہوں، سب سے پہلے پاکستان کے بارے میں فرسودہ تصورات کو بدلنا ہو گا، زیادہ سے زیادہ آبادی کو ملکی  ترقی کے راستے میں شمولیت اختیار کرنا ہو گی، انہوں نے مزید کہا کہ چند ہفتوں میں انگلینڈ کی کرکٹ ٹیم بھی 17سال بعد پاکستان آنے والی ہے۔

ای پیپر دی نیشن