اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے پچھہترویں یوم آزادی کو نوجوانوں کے نام کردیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا ہے کہ 75واں یوم آزادی پاکستانی نوجوانوں کے نام کرنا چاہتی ہوں جن کے ہاتھ میں اس ملک کا مستقبل ہے۔ مریم نواز نے مزید کہا ہے کہ اللہ تعالی پاکستان کو شاد و آباد رکھے، یہ وطن تمہارا ہے تم ہو پاسباں اس کے۔