آزادی کا دن تکبر کو چھوڑ کر ریاست کو فوقیت دینے کا متقاضی: شجاعت

Aug 15, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار) سابق وزیراعظم اور صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے کہا آج پوری قوم 75 واں یوم آزادی جوش و خروش سے منا رہی ہے۔ آزادی کا دن تقاضا کرتا ہے کہ اپنی انا‘ تکبر چھوڑ کر ریاست کو فوقیت دیں۔ بدقسمتی سے کچھ لوگوں کی انا ملک و قوم سے بڑی ہو چکی ہے۔ آج پاکستان کو مسائل سے نکالنے کیلئے پوری قوم کو مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔ جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت میں پاک فوج کا بڑا کردار ہے۔ سیاسی اور ذاتی لڑائیوں میں اداروں کو گھسیٹنے سے گریز کریں۔ آج پاکستان کو اندرونی‘ بیرونی‘ نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔

مزیدخبریں