اسلام آباد(محمد صلاح الدین خان سے )سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ یہ درست ہے کہ میں نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقاتیں کی تھیں مگر یہ ملاقاتیں انہیں سمجھانے کے لیے تھیں،انہوں نے کہا کہ میاں نواز شریف اور مریم نواز کی ان پر اور عدالتوں پر تنقید کرتے ہیںاس حوالے سے سوال مجھ سے نہیں بلکہ نواز اور مریم سے پوچھا جائے ان خیالات کا اظہار انہوں نے چیئرمین پاتھ فائنڈر گروپ اکرام سہگل کی طرف سے منعقدہ جشن آزادی کی تقریب کے دوران غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس عمر عطاء بندیال انتہائی ایماندار ، بااصول اور نیک انسان ہیں جو فیصلے کیے وہ آئین و قانون کے مطابق کیے،ہر مسلہ کو عدالتوں میں لانے کے حوالے سے سوال پر جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسا کرنے کا عدالتیں نہیں کہتیں بلکہ لوگ خود ایشوز کو عدالتوں میں گھسیٹ لاتے ہیں جس پر عدالتیں آئین کے مطابق فیصلہ کرتی ہیں ، جس سے کچھ لوگ خوش اور کچھ ناراض ہوتے ہیں،الیکشن کمیشن میں تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ سے متعلق کیس کے فیصلے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ میں نے الیکشن کمیشن کو معاملے پر ’’ تحقیقاتی کمیشن‘‘ بنانے کا کہا تھا میں ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے کچھ نہیں کہہ سکتا کیونکہ وہ بنچ کا حصہ تھے اور حنیف عباسی کیس انہوں نے سنا تھا ، انہوں نے کہا کہ وہ اردو زبان میں ایک کتاب لکھ رہے ہیں جو جلد آرہی ہے۔