ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف، نتکانی،جام پور، مٹھن کوٹ، روجھان (بیورو رپورٹ، نمائندوں سے) رود کوہیوں کے سیلابی ریلوں سے کئی بستیاں زیر آب، فضائی مدد طلب، دو بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے دریائے چناب میں درمیانے درجے کا سیلاب ڈیرہ غازی خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق کوہ سلیمان کے سلسلہ میں گزشتہ شب اور الصبح ہونے والی طوفانی بارشوں سے ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی فلڈ کنٹرول سنٹر کے مطابق برساتی نالہ سنگھڑ میں تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب ریکارڈ کیا گیا نالہ سنگھڑ سے پانی کا اخراج دو لاکھ 55 ہزار 761 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے نالہ سنگھڑ کا پانی منگروٹھہ عربی کا حفاظتی بند بہہ کرلیے گیا سیلابی ریلہ منگروٹھہ کی شہری آبادی میں داخل ہوگیا جبکہ بستی سوکڑ - بستی ڈگروالی سمیت تونسہ شریف کی درجنوں بستیاں زیرآب آ گئیں متاثرہ علاقوں سے لوگوں کی محفوظ مقامات پر نقل مکانی کا سلسلہ شروع ہو گیا دوسری جانب کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان سے متاثرہ علاقے منگروٹھہ پہنچ گئے ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو سرگرمیاں تیزی سے جاری ہیں تاہم انتظامیہ نے تونسہ شریف کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے جلد انخلا کو یقینی بنانے کے لییپاک فوج سے فضائی مدد بھی طلب کرلی ہے جبکہ سکولوں میں میڈیکل کیمپس فعال کر دئیے گئے۔قبائلی علاقے ہنگلون کے نزدیک باپ سیلابی نالے میں اپنے بچوں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے خود بھی سیلابی پانی میں ڈوبنے کی اطلاعات ،ڈوبنے والے شخص کا نام میر خان بنگانی بتایا جاتاہے تاہم ریسکیوذرائع اور ضلعی انتظامیہ نے اس واقعہ کی تصدیق نہیں کی ڈیرہ غازی خان سے خصوصی رپورٹر کے مطابق کوہ سلیمان میں تمن بزدار میں تیز بارشوں سے دو بھائی سیلابی پانی میں دین محمد کے دو بیٹے پانی میں بہہ کر جاں بحق ہو گئے مقامی لوگوں نے لاشوں کو نکال کر ورثا کے حوالے کیا گیا۔تونسہ شریف سے نامہ نگارکے مطابق تحصیل تونسہ شریف کے علاقوں میں ہونیوالی بارش جو کہ تقریبا 5گھنٹے جاری رہی پل سنگھڑ کے ریلے نے قصبہ منگڑوٹھ غربی، سوکڑ، بغلانی،مندرانی، جھوک کھیوے والی دیگر قصبوں رودکوہی کے سیلابی ریلے نے سنیکڑوں مکانات اور دیواورں گر گے ہیں اور سنیکڑوں عوام نقل مکانی کرگے اور اپنے بچوں اور گھر والوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا اور سامان وغیرہ مال مویشی سیلابی ریلے میں بہہ گے اور تونسہ کے عوام سنیکڑوں کی تعداد میں تل سنگھڑ کے کنارے جمع ہوگئے اور پولیس اور انتظامیہ نے کنارے عوام کو ہٹادیا اطلاع ملتے ہی ممبرقومی اسمبلی خواجہ شیراز المحمود، ڈپٹی کمشنر ڈی جی خان اور اے سی تونسہ اسد اللہ چانڈیہ موقع پر پہنچ گئے اور دورہ کیا اور امدادی کاموں کی نگرانی کی اور چیف آف نوتک اور سابق چیئرمین یوسی منگڑوٹھ سردار ضغیم علی خان نے انتظامیہ کوتمآم صورت حال سے آگاہ کرتے رہے سابق چیئرمین یوسی سوکڑ سردار اعظم خان ملغانی نے امدادی خود نگرانی کی اس موقع پر سردار ضغیم علی خان نتکانی نے وزیراعلی چوھدری پرویز الہی سے مطالبہ کیا ہے کہ بے گھرہونیوالوں کیلئے خصوصی پکیج کا اعلان کیا جائے اوران علاقوں کو بھی آفت زدہ قرار دے دیا جائے۔ نتکانی سے نامہ نگاکے مطابق کوہ سلیمان سے آنے والے لاکھوں کیوسک سیلابی ریلے نے چرکن تا داؤ شمالی چار مربع کلومیٹر کی چوڑائی میں پندرہ 7فٹ اونچے پانی سے بستِی محمود والی چنر ،گل والی گنب کلاچی موگا دکھنہ کلاچی جنوبی،اور ملحقہ آبادیوں میںمکانات گر گئے۔ مال مویشی اور قیمتی سامان پانی میں بہہ گیا۔اوچ شریف سے نامہ نگار کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا دباؤ بڑھنے کی اطلاعات کے ساتھ ہی ریسکیو ٹیمیں بیٹ کے علاقوں میں پہنچ گئیں، درمیانی درجے کے سیلابی ریلے سے مکھن بیلا، کچی شکرانی،کچی لعل،بیٹ بختیاری،جاگیر صادق آباد سمیت کئی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے بیٹ کے مکینوں نے ایک بار پھر اپنا مال اسباب محفوظ مقامات پر منتقل کرنا شروع کر دیا ہے ۔جام پور، مٹھن کوٹ، روجھان سے نمائندہ نوائے وقت، نامہ نگار کے مطابق بارشوں سے رودکوہیوں میںطغیانی ،راجن پور کے متعدد علاقے متاثر ہونے کے خدشے کے پیش نظر تمام انتظامات مکمل کئے جارہے ہیں تمام متعلقہ محکموں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے ریونیو فیلڈسٹاف نے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کے لئے مطلع کر دیا گیا ہے ریسکیو کی ٹیمیں روانہ کی جارہی ہیں سول ڈیفنس کے اہلکار بھی تیار ہیں تمام فلڈریلیفکیمپس کو فعال کردئیے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر جام پور آبگینے خان، اسسٹنٹ کمشنر روجھان ذیشان قیصرانی اور تحصیلدار راجن پور متوقع متاثرہ علاقوں میں پہنچ چکے ہیں کنٹرول روم مکمل فعال ہے تمام متعلقہ محکموں کے اہلکاروں اور آفیسرز کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں ۔دریں اثناء پنجاب میں مون سون کے نئے سیزن کا آغاز سیلاب کا خدشہ وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے تمام متعلقہ محکموں کو الرٹ کردیاچودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ راجن پور اور ڈی جی خان کے ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ کو 24 گھنٹے مانیٹر کیا جائے رود کوہیوں کو کنٹرول کرنے کے لانگ ٹرم منصوبے پر جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کا دائرہ کار وسیع کیا جائے ریلیف کیمپوں میں ضروری سہولتیں ترجیحی بنیادوں پر فراہم کی جائیں۔چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ دریائے راوی، چناب اور جہلم کے کچے کے علاقوں میں ہونے والی بارشوں کو تسلسل سے مانیٹر کیا جائے,وزیر اعلی چودھری پرویزالٰہی نے پی ڈی ایم اے، ریسکیو1122، انتظامیہ اور پولیس کو ایمرجنسی فلڈ پلان کو اپ ڈیٹ کرنے کاحکم ممکنہ سیلاب کے خدشے کے پیش نظر تمام تیاریاں اور انتظامات مکمل رکھے جائیں وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ان تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے میں جلد ہی خود ان علاقوں کا دورہ کروں گا۔
ڈیرہ : سیلاب سے کئی بستیاں زیر آب ، 2 بچوں سمیت 3 افراد جاں بحق ، فضائی مدد طلب
Aug 15, 2022