رحیم یارخان(کرائم رپورٹر) سانحہ فیروزہ میں چک 69 (کوٹ سمابہ) کے رہائشی ایک ہی خاندان کے 3 افراد بھی شامل ہیں جاں بحق ہونے والوں میں مقصود بی بی، دعا اور فضل شامل ہیں جبکہ دو کمسن بہن بھائی نور فاطمہ اور کاشان معجزانہ طور پر محفوظ رہے جنہیں خراش تک نہ آئی۔ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے تینوں افراد کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں تدفین کردی گئی۔ اس موقع پر نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں عوام نے شرکت کی تاہم ضلعی انتظامیہ کی نمائندگی کرنے کوئی آفیسر نہ آیا۔ اس موقع پر کئی رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے اور علاقہ بھر کی فضا سوگوار رہی۔