پاکستان عطیہ خداوندی ،علماءومشائخ کی جدوجہد کا نتیجہ: پیر عرفان مشہدی 

Aug 15, 2022


لاہور( خصوصی نامہ نگار) ناظم اعلیٰ مرکزی جماعت اہل سنت پاکستان پیر سید عرفان مشہدی نے کہا ہے کہ یہ پاکستان عطیہ خداوندی ہے اور ہمارے اکابر علماءکرام ومشائخ عظام کی جدوجہد کا نتیجہ ہے۔ مشائخ عظام وعلما کرام امیر ملت پیر سید جماعت علی شاہ، پیر آف مانکی شریف، زکوڑی شریف، پیر عبدالرحمان بھر چونڈی شریف مجاہد ملت مولانا عبدالستار خان نیازی ودیگر زعماءملت کی پر خلوص محنت کہ جنہوں نے قائد اعظم کا بھر پور ساتھ دیا ۔ وہ وقت دور نہیں جب آزادی کی خوشیاں بھارتی غیر قانون زیر قبضہ کشمیر کے مسلمانوں کے ساتھ منائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جماعت اہلسنت کے زیر اہتمام 9ویں سالانہ پاکستان زندہ باد ریلی کے شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی میں سید ارشد حسین گردیزی،سید احسان گیلانی، حکیم سرور حسین زاہد علامہ فاروق ضیائی، سید علی حسنین شاہ ودیگر علماءبھی شریک تھے۔ پیر عرفان مشہدی نے مزید کہا کہ اور سبز ہلالی سرینگر میں لہراتے ہوئے آگے بڑھ جائیں گے۔ پیر سید ارشد گردیزی نے کہا کہ یہ ملک ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے ہم اسکی نظریاتی سرحدوں کے وارث ہیں۔ ریلی دارالعرفان سبزہ زار شروع ہو کر دربار حضرت داتا گنج بخش اختتام پذیر ہوئی جہاں ملک کی بقا وسلامتی کے لیے دعا کی گئی۔

مزیدخبریں