لاہور(کلچر ل رپورٹر)ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہو رآرٹس کونسل الحمراءفرحت جبیں نے کہا کہ ہم ایک آزاد قوم کی حیثیت سے اپنی قسمت کے خود مالک ہیں،آزادی وہ نعمت ہے جسے سودو زیاں کے پیمانے سے نہیں ناپا جا سکتا،یہ وہ متاعِ بے بہا ہے جس پر دنیا کی تمام دولتیں اور آسائشیں نثار کی جا سکتیں ہیں،آزادی کی نہ کوئی قیمت ہے نہ کوئی نعم البدل۔ان خیالات کا اظہار فرحت جبیں نے یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الحمراءآزادی کی صحتمند روایات کے تحفظ کا علمبردار ہے،قوموں کا عروج زبان وادب،تہذیب و تمدن کے تحفظ سے وابستہ ہوتاہے۔
آزاد قوم کی حیثیت سے ہم اپنی قسمت کے خود مالک ہیں: فرحت جبیں
Aug 15, 2022