یوم آزادی کی مناسبت تقریبات، ریلیاں،پرچم کشائی، کیک کاٹے گئے

Aug 15, 2022


لاہور ، فیروزوالہ، کاہنہ ( خصوصی نامہ نگار، نیوز رپورٹر،لیڈی رپورٹر،نامہ نگاران ) یوم آزادی کی مناسبت سے مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں سمیت مختلف اداروں کے زیر اہتمام تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پرچم کشائی کی گئی اور کیک کاٹے گئے۔ جمعیت علما اسلام پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی جو جین مندر سے شروع ہوکر اسمبلی ہال چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی کی قیادت مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے کی انہوں نے کہا کہ دین اور وطن کےخلاف ہر سازش کا ہر محاذ پر مقابلہ کرینگے۔ تحریک لبیک یارسول اللہ کے مرکزی سیکرٹریٹ تاج باغ میں قومی پرچم کی تقریب ”پرچم کشائی“ کا انعقاد کیا گیا۔ تحریک لبیک کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی و دیگرنے قومی پرچم لہرایا۔ جامعہ نعیمیہ میں پروقارتقریب پرچم کشائی کاانعقاد کیا گیا جس میں مولاناغلام نصیرالدین ،مولانا محبوب احمد ،ڈاکٹرمحمدسلیمان و دیگر نے شرکت کی۔جامعہ اشرفیہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں قاری ارشد عبید ،اسعد عبید، مولانا محمد یوسف ،مولاناحافظ زبیر حسن و دیگر نے شرکت کی ۔مجلس احرار اسلام لاہور کے زیر اہتمام ایوان احرار میںپرچم کشائی کی تقریب امیر مرکزیہ سید محمد کفیل بخاری کی زیرصدارت منعقد ہوئی۔پاکستان مسلم لیگ کے زیر اہتمام مسلم لیگ ہاﺅس میں یوم آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری مسلم لیگ پنجاب سینیٹر کامل علی آغا نے پرچم کشائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو قائداعظمؒ اور اقبالؒ کا پاکستان بنانے کی ضرورت ہے۔حمایت اسلام خواتین کالج نیو گارڈن ٹاﺅن میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا جس کے مہمان خصوصی سیکرٹری کالج کمیٹی میاں محمد مشتاق پیرزادہ تھے۔استحکام پاکستان ریلی سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر حافظ عبدالغفار روپڑی نے کہا کہ پاکستان بنانے میں ہمارے اسلاف کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے ملک بھر میں اپنے دفاتراورگرڈ سٹیشنز پریوم پاکستان کو پورے جوش و جذبے سے منایا۔ نیسپاک میں بھی پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ تحریک انصاف کے مرکزی نائب صدر سینیٹر اعجاز احمد چوہدری اور علی اعجاز چوہدری نے یوم آزادی کی تقریب پر پرچم کشائی کی، کیک کاٹا اور ملک وقوم کیلئے سلامتی و خوشحالی کیلئے دعا کی۔شیخ زاید ہسپتال میں پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ لیڈی ایچی سن ہسپتال میں ایم ایس ڈاکٹر رعنا مظہر نے پرچم کشائی کی اور کیک کاٹا ۔پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود کی سربراہی میں یوم آزادی کی شاندار تقریب کا منعقد ہوئی۔کنک ایڈورڈمیڈیکل یونیورسٹی میں صوبائی وزیر صحت یاسمین راشد نے یوم آزادی کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔واپڈا ہاو¿س میں ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی ممبر(واٹر) واپڈا جاوید اختر لطیف نے پرچم کشائی کی۔ وائس پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹیٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد معین نے جنر ل ہسپتال میں جشن آزادی کی مناسبت سے منعقدہ پرچم کشائی تقریب میں شرکت کی۔مرکزی ناظم مالیات مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان اعزازالحق عباسی نے لو پاکستان طلباءریلی کی قیادت کی۔مسلم لیگ ن کے زیر اہتمام کاہنہ نو میں جشن آزادی کی تقریب میں رانا راشد منہاس نے خصوصی شرکت کی۔ میونسپل کارپوریشن فیروزوالا میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی ۔جبکہ تحرےک ختم نبوت شاہدرہ کے زیر اہتمام علامہ پیر نصیر احمد قادری کی قیادت میں کامران پارک شاہدرہ سے شہدائے پاکستان موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی ۔

مزیدخبریں