جمہوریت ، مساوات، انصاف، اتحاد سے ملکی ترقی میں کوئی کسر ایفاءنہیں رکھیں گے:خورشید احمد

Aug 15, 2022


لاہور(نیوزرپورٹر) آل پاکستان ورکرز کنفیڈریشن کے زیراہتمام محنت کشوں نے 75 واں یوم آزادی جوش وخروش سے منایا۔خصوصی اجتماعات منعقد ہوئے قوم کی آزادی کی جدوجہد اور قومی دفاع کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیاکہ وطن عزیز پاکستان میں بانی پاکستانی قائداعظم محمد علی جناح کے اصولوں پر جمہوریت ، مساوات و انصاف اور قومی اتحاد سے ملکی ترقی میں کوئی کسر ایفاءنہیں رکھیں گے۔ بختیار لیبر ہال لاہور اجلاس میں بزرگ مزدور رہنما خورشید احمد جنرل سیکرٹری، روبینہ جمیل صدر، اکبرعلی خان، چوہدری محمد انور، اسامہ طارق، خوشی محمد کھوکھر، نیازخان، صلاح الدین ایوبی، حسن منیر بھٹی، نوشیر خان ، زاہد اختر، سلمی و دیگر نمائندگان نے خطاب کیا۔

مزیدخبریں