کراچی (نیٹ نیوز) کراچی کے علاقے لانڈھی میں جشن آزادی کے موقع پر مکینوں نے ٹوٹے ہوئے پل پر جشن آزادی کا کیک کاٹ کر سندھ حکومت کے خلاف انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقامی سماجی کارکنان قذافی ٹاﺅن اور ظفر ٹاﺅن کو ملانے والے ٹوٹے ہوئے پل پر بیٹھے ہیں اور جشن آزادی کا کیک کاٹا اور سڑکوں اور گزرگاہوں کی تباہ حالی پر خاموش احتجاج ریکارڈ کرایا۔
احتجاج
کراچی میں ٹوٹے پل پر یوم آزادی کا کیک کاٹ کر حکومت کے خلاف خاموش احتجاج
Aug 15, 2022