نیویارک (نیٹ نیوز) نیویارک میں ایک ادبی تقریب کے دوران متنازعہ مصنف ملعون سلمان رشدی پر چاقو سے حملہ کرنے والے شخص نے قتل کی کوشش کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بریت کی اپیل کر دی۔ جبکہ ہسپتال میں زیرعلاج شدید زخمی ملعون رائٹر کی طبیعت میں کچھ بہتری کے آثار دیکھے گئے ہیں۔ 24 سالہ ہادی مطر کو نیویارک کی کورٹ میں پیش کیا گیا۔ ملعون کے ایجنٹ اینڈریو واٹلی نے بتایا بدبخت سلمان رشدی نے دوبارہ بولنا شروع کر دیا ہے۔
انکار
پاکستانی جھنڈے کا ڈیزائن سید امیر الدین کدوائی نے بناےا،پہلا جھنڈا ماسٹر الطاف حسین نے تےار کےا
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)پاکستان کے پرچم کا نام سبز ہلالی پرچم ہے ،پاکستان کے جھنڈے کا ڈیزائن سید امیر الدین کدوائی نے بناےا ، پاکستان کے پہلے وزیر اعظم لےا قت علی خاں نے 11اگست 1947کو قومی پرچم دستور ساز اسمبلی میں پیش کےا ، پاکستان کا پہلا جھنڈا ماسٹر الطاف حسین نے قائد اعظم محمد علی جناح کے حکم پراپنے ہاتھوں سے تےار کےا ،پاکستان کے پرچم کا رنگ سبز اور سفید ہے ، پاکستانی پرچم کا سبز رنگ ولا حصہ زےادہ ہے اور سفید رنگ کا حصہ کم ہے سبز رنگ والے حصے پر چاند اور ستارہ ہے ، سبز رنگ مسلم اکثریت کو ظاہرکرتا ہے جبکہ سفید رنگ پاکستان میں موجود اقلیتوں کی نشاندہی کرنا ہے ۔
پاکستانی جھنڈا
ایف بی آئی کا چھاپہ‘ ٹرمپ کو اہلیہ پر مخبری کا شبہ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی اہلیہ میلانیا ٹرمپ پر ایف بی آئی کیلئے مخبری کا شک ظاہر کر دیا ہے۔ برطانوی ادارے دی مرر کے مطابق 45 ویں امریکی صدر کے انتہائی قریبی کسی شخص نے ایف بی آئی کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران حکام کو خبر دی کہ مزید دستاویزات ٹرمپ کے ریزورٹ میں موجود ہیں۔
شبہ
وزیراعلیٰ سندھ نے متحدہ رہنما
کنور نوید جمیل کی عیادت کی
کراچی(این این آئی)وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے مقامی اسپتال میں متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کنور نوید جمیل کی عیادت کی۔ انہوں نے کنور نوید جمیل کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعلی سندھ کے ساتھ صوبائی وزیر مکیش کمار چاﺅلہ نے بھی موجود تھے۔
وزیر اعلیٰ عیادت
دادو اور گردونواح میں 4.1 شدت کا زلزلہ
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے شہر دادو اور اس کے گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 4.1 ریکارڈ کی گئی۔ اس کی زیرزمین گہرائی 88 کلومیٹر تھی جبکہ مرکز شمال مغربی سندھ بلوچستان بارڈر تھا۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ خوفزدہ ہوکر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔
سندھ زلزلہ
پاکستان میری ٹائم سکیورٹی نے طوفانی سمندر میں پھنسی کشتی کو بچالیا
کراچی(این این آئی)پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی(پی ایم ایس اے) نے طوفانی سمندر میں پھنسی کشتی کو بچالیا گزشتہ روزمیری ٹائم ریسکیو کوآرڈینیشن سنٹرکو ایک ہنگامی کال موصول ہوئی کہ گوادر سے 2-3ناٹیکل میل جنوب مغرب میں خراب موسم میں مشینری کی خرابی کی وجہ سے ال ایمان نامی ماہی گیری کی کشتی سمندری طوفان میں پھنس گئی اور کشتی کا عملہ اسے چھوڑ گیا۔ جہاز انتہائی طوفانی سمندر سے نبرد آزما ہوا لیکن بغیر ناکوا والی کشتی تک پہنچنے میں کامیاب ہو گیا۔ اس کے بعد کشتی کو واپس گوادر ویسٹ بے کی طرف لے جایا گیا اور اپنے مالک کو واپس کر دی گئی۔
کشتی بچالیا