لاہور (نامہ نگار) لاہورکے مختلف علاقوں میں ڈاکوﺅں اور چوروں نے وارداتوں کے دوران متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا ہے۔چوروں نے لٹن روڈ سے وقاص اشرف کے گھر سے 30لاکھ 52ہزار روپے، ٹاو¿ن شپ میں سیکٹر بی ٹو کے رہائشی ڈاکٹر ایم خلیل کے گھر کے تالے توڑ کر 18لاکھ روپے، فیصل ٹاو¿ن میں بدرالزامان کے گھر سے17لاکھ روپے، سبزہ زار میں عنصر جاویدکے گھر سے 15لاکھ 98ہزار روپے مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور دےگر سامان چوری کر لےا ہے۔ ڈاکوو¿ں نے چوہنگ کے علا قے میں امجد مفتی کے گھر گھس کر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 4 لاکھ روپے‘ طلائی زیورات، موبائل فون و دےگر سامان، نشتر کالونی مےں ثمینہ عمر سے3لاکھ روپے، مغلپورہ میں ہمایوں سے 2لاکھ روپے، کوٹ لکھپت میں شاہد سے ڈےڑھ لاکھ روپے اور موبائل فون، مانگا منڈی میں جاوید سے42 ہزار روپے اور موبائل فون، سمن آباد میں عمر سے 36 ہزار روپے اور موبائل فون، شادمان میں قیصر بٹ سے 23 ہزار روپے اور موبائل فون، چوہنگ میں مظہر سے 17ہزار روپے اور موبائل فون، جبکہ لٹن روڈ میں حسیب احمد سے 8ہزار روپے اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے رائیونڈ سٹی، ریس کورس اور مناواں کے علاقوں سے3 کارےں، فےصل ٹاو¿ن کے علاقے سے رکشہ جبکہ ماڈل ٹاو¿ ن، لٹن روڈ، شیراکوٹ، گرےن ٹاو¿ن، اچھرہ، نشترکالونی، کاہنہ اور لیاقت آباد سے 8 موٹر سائیکلیں چوری کر لےں اور فرار ہو گئے ہےں۔
ڈاکے
شامی سرحدی علاقے پر اسرئیلی ٹینک سے گولہ باری، دو شہری زخمی
مقبوضہ غزہ (این این آئی)غزہ سے فراغت کے بعد اسرائیل نے ایک بار پھر شام میں گولان کی پہاڑیوں کے نزدیک گولہ باری کی ہے۔ جس کے نتیجے میں دو شہری زخمی ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز کی گئی اسرائیلی گولہ باری کا ہدف شام کا جنوبی صوبہ قنیطرہ کا علاقہ تھا۔ شام نے باغیوں کی پانچ سالہ جنگ کے بعد ان سے اس علاقے کا قبضہ 2018 میں واپس لیا تھا۔سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق حمدیہ گاﺅں کے پاس اسرائیل کے ایک ٹینک سے گولہ باری کی گئی۔ اسرائیلی ٹینک یہ گولہ باری مقبوضہ علاقے سے کر رہا تھا۔ تاہم اسرائیلی فوج نے اس بارے میں سرکاری طور پر کچھ نہیں کہا ہے۔ جب اسرائیلی فوج کے ترجمان سے اس بارے میں دریافت کیا گیا تو جواب تھا ہم غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس پر تبصرہ نہیں کرتے۔البتہ برطانیہ میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق نے اسرائیلی حملے کی تصدیق کی ہے، آبزرویٹری نے دو شہریوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی لیکن فی الحال ان کی شناخت نہیں بتائی۔ بتایا گیا ہے کہ دونوں شہری مقبوضہ علاقے سے متصل سرحد کے قریب زخمی ہوئے۔
اسرائیل گولہ باری