ایک دوسرے کو شکست دینے کی بجائے غلطیوں سے سیکھ کر اصلاح کرنی ہے: قمر زمان کائرہ

Aug 15, 2022


 اسلام آباد (این این آئی)مشیر امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ نے پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دوسرے کو شکست دینے کی بجائے سب کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے ،ریاست ماں جیسا رول ادا کرے جہاں ہر نسل اورمزہب کا شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے۔ اپنے پیغام میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر پوری قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ 75 سالوں میں ہم نے زندگی کے مختلف مراحل اور اتار چڑھاو¿ دیکھے ہیں،یہ دن ایک عہد کی تجدید کا بھی دن ہے۔انہوںنے کہاکہ اس دن ہم اپنی نوجوان نسل کو ماضی کے سفر، اچھائیوں، کوتاہیوں اور اسباق سے آگاہ کرتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے ماضی کی کوتاہیوں سے سبق سیکھتے ہوئے قائداظم کے خواب کے مطابق پاکستان کی تکمیل کرنی ہے۔ قمر زمان کائرہ نے کہاکہ ریاست ماں جیسا رول ادا کرے جہاں ہر نسل اورمزہب کا شہری اپنے آپ کو محفوظ محسوس کرے۔انہوںنے کہاکہ ایک دوسرے کو شکست دینے کی بجائے سب کو اپنی غلطیوں سے سبق سیکھ کر اصلاح کرنی ہے ،پاکستان کو ترقی پسند، روشن خیال ریاست بنانا ہے۔
قمر کائرہ


شاہدرہ میں ون ویلر نے نوجوان کی جان لے لی، اپنی حالت بھی تشویشناک
لاہور (نامہ نگار)شاہدرہ ٹاو¿ن کے علاقہ میں ون ویلر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان ہلاک جبکہ ون ویلر شدید زخمی ہو گیا ہے۔ شاہدرہ ٹاو¿ن میں اویس نامی 17سالہ نوجوان ون ویلنگ کرتے ہوئے آگے جانے والی موٹر سائیکل سے جا ٹکرایا اور اگلی موٹر سائیکل پر سوار 26 سالہ حماد موقع پر ہلاک ہو گیا ہے جبکہ ون ویلر اوےس شدید زخمی ہو گےا ہے۔ متوفی حماد شاہدرہ ٹاو¿ن کا رہائشی تھا۔
ون ویلر

مزیدخبریں