خوددار پاکستان کیلئے سیاسی‘ ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر کردار ادا کرنا ہوگا: عمر سرفراز

Aug 15, 2022


لاہور (نیوز رپورٹر) مشیرِ اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ ارض پاکستان صرف زمین کا ایک ٹکڑا نہیں، بلکہ ہماری پہچان ہے۔ ایک خوددار اور خود مختار پاکستان کے لیے ہمیں اپنی سیاسی وابستگیوں اور ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر اپنا مجموعی کردار ادا کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار مشیر اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کی جانب سے الحمراءمیں منعقد کردہ قیام پاکستان کی ڈائمنڈ جوبلی تقریب ”آزادی میوزک شو“ کے موقع پر کیا۔ مشیرِ اطلاعات پنجاب نے مختلف فنکاروں میں کمال فن ایوارڈز بھی تقسیم کیے جن میں استاد غلام علی خان، استاد حامد علی خان، شفقت علی خان، شیبا ارشد، حامد رانا شامل تھے۔ انہوں نے محکمہ اطلاعات و ثقافت کی جانب سے شاندار انداز میں ڈائمنڈ جوبلی تقریبات منعقد کرنے پر متعلقہ حکام اور سٹاف کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ورثے میں عظیم اقدار، عالیشان نظم ونسق، معتبر روایات اور بامقصد اصول ملے جن کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔
عمر سرفراز

مزیدخبریں