مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ پر صرف  دس منٹ رکنے کی اجازت ہے:سعودی حکام


مدینہ منورہ (اے پی پی)سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے تصدیق کی ہے کہ مسجد نبوی میں روضہ رسولﷺ( ریاض الجنہ)پر قیام کا دورانیہ صرف دس منٹ ہے۔ سعودی خبررساں ادارے نے وزارت حج کے ٹویٹ کے حوالے سے بتایا کہ روضہ رسولﷺمیں داخلے کے خواہشمند افراد توکلنا یا اعتمرنا ایپ کے ذریعے اجازت نامہ لینے کے پابند ہیں۔
مسجد نبوی اجازت

فاروق عبداللہ کا کروناٹیسٹ مثبت
سرینگر(این این آئی) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے صدر اور سرینگر سے بھارتی پارلیمنٹ کے رکن فاروق عبداللہ کا کروناٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فاروق عبداللہ کچھ عرصے کے لیے اپنی رہائش گاہ پر قرنطینہ میں رہیں گے۔پارٹی کے سینئر رہنماﺅں نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔
 این کے86سالہ سربراہ گزشتہ سال بھی کرونا وائرس کا شکارہوگئے تھے۔
فاروق عبداللہ کرونا


پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، مسلم لیگ ن کے پانچ ارکان کے داخلے پر پابندی
لاہور( این این آئی) پنجاب اسمبلی کا اجلاس 15روز کے وقفے کے بعد آج (پیر) دوپہر ایک بجے دوبارہ شروع ہوگا۔ اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے پنجاب اسمبلی کے اجلاس کےلئے سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔سپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب کے روز بیلٹ پیپر پھاڑنے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے پانچ اراکین اسمبلی کو اجلاس میں شرکت سے روک دیا گیا ہے ۔مذکورہ اراکین اسمبلی پنجاب اسمبلی کے اگلے پندرہ اجلاسوں میں شریک نہیں ہو سکےں گے ۔لیگی اراکین پر پابندی پریزائیڈنگ آفیسر وسیم خان بدو زئی کے حکم پر لگائی گئی جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کی اگیا ہے ۔جن اراکین اسمبلی پر پابندی لگائی گئی ہے ان میںرخسانہ کوثر، سیف الملوک کھوکھر، رانا مشہود، مرزا جاوید اور میاں رﺅف شامل ہیں۔
پنجاب اسمبلی اراکین پابندی

چھٹیاں منسوخ‘ خیبر پی کے میں آ ج تعلیمی ادارے کھل گئے
پشاور (نیٹ نیوز) خیبر پی کے محکمہ تعلیم نے سکولوں کی تعطیلات میں 31 اگست تک توسیع کا اعلامیہ منسوخ کر دیا اور محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے بعد تعلیمی اداروں کو آج 15 اگست سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
سکول

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...