عمران خان کے 9 حلقوں سے کاغذات مسترد ہونے کے قوی امکانات ہیں:کنور دلشاد

Aug 15, 2022


اسلام آباد (فرحان علی) سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ چئیر مین تحر یک انصاف عمران خا ن قومی اسمبلی کے 9حلقوں سے الیکشن لڑنے کے اہل نہیں ہیں اور ان کے جمع کرائے ہوئے کا غذات نا مزدگی مسترد ہو نے کے قوی امکانات ہیں۔ سابق وزیراعظم عمران خا ن کے 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑ نے کے اعلا ن کے بعد کا غذات نا مزدگی جمع کرانے پر سابق سیکر ٹر ی الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے ”نوائے وقت“ سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ چیئرمین تحر یک انصاف عمران خا ن آئینی طور پر قومی اسمبلی کے 9حلقوں سے الیکشن لڑ نے کے اہل نہیں ہیںاگر وہ ممبر قومی اسمبلی ہیں تو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن نہیں لڑ سکتے ۔انہو ں نے کہا قوی امکا ن ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خا ن کی جانب سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر جمع کرائے گئے کاغذات نا مزدگی مسترد ہو جائیں گے۔ انہو ں نے مز ید کہا کہ چئیر مین پی ٹی آئی عمران خا ن ممبر قومی اسمبلی ہو تے ہوئے کسی بھی صوبا ئی اسمبلی کا الیکشن لڑ نے کے اہل ہیں جبکہ پی ٹی آئی چئیر مین کو قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑنے کے لئے سپیکر قومی اسمبلی کو کہنا ہوگا کہ ان کا استعفا منظور کیا جائے۔

مزیدخبریں