دینی و سیاسی جماعتیں دائرہ کار میں رہتے ہوئے مثبت کردار ادا کریں: حامد الحق حقانی 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر مولانا حامد الحق حقانی نے کہا ہے کہ اس وقت دینی سیاست کے حوالے سے مذہبی اور دینی جماعتوں نے اپنا مشن چھوڑدیا ہے،ہمارا اصل مقصد پاکستان میں شریعت کے مقدس نظام کو نافذ کرنے کے لئے جدوجہد کرنی ہے۔ تمام دینی سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن