شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی)انجمن تاجران لنڈا مارکیٹ کے سرپرست اعلیٰ ملک فریاد علی نے کہا ہے کہ ہمیں انفرادی اختلافات سے بالا تر ہوکر قومی ،اجتماعی مفادات کیلئے کام کرنیکی ضرورت ہے اس وقت دشمن ہمیں آپس میں لڑوانے اور تقسیم کرنیکی سازشیں کررہا ہے انہوں نے کہاکہ پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا اس کی بقاء اور سلامتی بھی اسی کلمہ طیبہ کے نفاذ میں مضمر ہے پاکستان کی سلامتی ،آزادی ،نبی کریم ﷺ کی غلامی اختیار کرنے میں مضمر ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے لنڈا مارکیٹ میں یوم آزادی کا کیک کاٹنے کے بعد صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وائس چیئرمین رانامحمدامجد ، وائس چیئرمین حاجی محمد اسلم ،جنرل سیکرٹری محمدزکریا شاہین، چودھری گلزار انصاری ، رانا ادریس ،میاںمحمدجمیل،مشتاق احمد ،سید آفتاب احمد سمیت تاجروں کی بڑی تعدادبھی موجودتھی ملک فریاد علی نے کہاکہ عشق مصطفی ﷺ سے ہم اپنے دلوں کو منور کرکے اپنی بہترین آخرت کی تیاریاں کرسکتے ہیں قیام پاکستان کیلئے لاکھوں مردوخواتین نے قربانیاں دیکر علیحدہ خطہ عرضی حاصل کیا آج اس وقت وطن عزیز کو اندرونی وبیرونی دشمنوں سے بچانے کیلئے قومی اتحاد ویکجہتی کیلئے ہر فرد کو آگے آنا ہوگاانہوںنے کہاکہ قائداعظم ؒ نے پاکستان حاصل کرنے کیلئے جو جدوجہد کی آج اس کے مطابق ہمیں پاکستان کے اندر انکے نظریہ کے مطابق اپنا اپنا کردارادا کرنے کیلئے میدان عمل میںآنا ہوگا دوقومی نظریہ ہی بقائے پاکستان کی ضمانت ہے اور آج دشمن اس نظریہ کو ختم کرنے کیلئے اپنے تمام وسائل کوبروئے کار لارہا ہے ۔
پاکستان کلمہ طیبہ کے نام پر حاصل کیا گیا: ملک فریاد علی
Aug 15, 2022