آزادی کیلئے دریائوں، نعشوں کے انبار سے گزرنا پڑا: عبدالرب امجد 

Aug 15, 2022

لاہور (خصوصی نامہ نگار)مرکزی جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات علامہ پیر عبدالرب امجد نے یوم آزادی کی گولڈن جوبلی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مملکت خداداد پاکستان اللہ تعالیٰ کا عظیم انعام اورتحفہ ہے۔قائداعظم کی ولولہ انگیز قیادت کی بدولت علامہ اقبال کے اس خواب اور مسلمانان ہند کی خواہش کی تکمیل ممکن ہوئی ۔آزادی کی اس حقیقت کو پانے کے لیے خون کے دریائوں اور لاشوں کے انبار سے گزرنا پڑا تھا۔

مزیدخبریں