سنی تحریک کے زیراہتمام جی پی اوچوک تالیاقت باغ راولپنڈی وفائے پاکستان مارچ 


راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام یوم آزادی کے سلسلے میں جی پی اوچوک تالیاقت باغ راولپنڈی وفائے پاکستان مارچ کیاگیا جس کی قیادت جنرل سیکرٹری شمالی پنجاب علامہ طاہراقبال چشتی، ضلع راولپنڈی کے صدرعلامہ عمران نظامی، پیرہنماعلماء بورڈ پیر غلام مرتضیٰ شاکر، علامہ خضرمحمودچشتی،تحصیل راولپنڈی کے صدرصدرعلامہ قاسم محمودموہڑوی ودیگر نے کی ،مقررّین کاکہناتھاکہ اسلامی جمہوریہپاکستان کا روشن مستقبل صرف نفاذِ نظام مصطفےٰ کیساتھ وابستہ ہے، قرآن و سنت کا نظام نافذ کئے بغیر آزادی کے مقاصد حاصل نہیں کیے جاسکتے،وفائے پاکستان مارچ میںعلامہ محمد اشفا ق صابری، مفتی ارشد القادری،علامہ شوکت حسین نقشبندی،مفتی احمد رضا سیالوی، ڈاکٹرطیب رضا،آصف محمود عطاری، انجینئر نجم الثاقب ،علامہ وقاص چشتی،علامہ محمد رضاقادری، حافظ مظہر اقبال رضوی، علامہ تنویروارثی، علامہ عبدالواحد نقشبندی، علامہ حافظ چن محمود،علامہ نسیم صدیقی،علامہ خرم شہزاد جلالی، حاجی طارق قادری، قاری گل اعظم، قاری محمد اشرف، حافظ رضوان رضوی سمیت دیگررہنماﺅں اورعلماء ومشائخ نے بھی شرکت کی۔
،وفائے پاکستان مارچ کے اختتام پر ملکی سلامتی،استحکام اورترقی کے لیے خصوصی دعا اورشہدائے تحریک آزادی کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

ای پیپر دی نیشن