ڈپٹی کمشنرکا جمخانہ راولپنڈی کے احاطے میں پودا لگا کر مون سون مہم کا افتتاح


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)ڈپٹی کمشنرطاہر فاروق نے سی پی او سید شہزاد نعیم بخاری کے ہمراہ جمخانہ راولپنڈی کے احاطے میں پودا لگا کر مون سون مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر کنزرویٹر فاریسٹ عابد گو ندل سمیت، ایس ڈی او اکمل خان و دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے اس مو قع پر گفتگو کر تے ہو ئے کمشنرطاہر فاروق نے کہا کہ شجر کا ری مہم کو چودہ اگست کی نسبت سے شروع کیا جا رہا ہے کیونکہ اپنے ملک کی گو لڈن جوبلی کے موقع پر اس سے بہتر کوئی تحفہ نہیں انہوں نے کہا کہ گلو بل وا رمنگ کے اثرات سے متاثر ہونے کی وجہ سے اس وقت ملک میں شجرکاری اور موجود درختوں کی پہلے سے بھی زیادہ حفا ظت کرنا نا گزیر ہو چکا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ہر فرد آج کے دن اپنا نام کا پودا لگا کر اپنے ملک کو بہترین تحفہ دے سکتا ہے سی پی او سید شہزاد نعیم بخاری نے کہا کہ تقر یبات کے انعقا دکے ساتھ ساتھ عوام الناس کے جان و مال کی حفا ظت کو یقینی بنانے کے لئے سیکیو رٹی کا فول پروف انتظام بھی کیا گیا ہے تا ہم ضرورت اس امر کی ہے کہ شہر ی اس مو قع پر اپنی سما جی ذ مہ داری کا احسا س کر تے ہو ئے کسی بھی ایسی سر گر می سے پر ہیز کر یں جس کے با عث یہ خو شیوں بھر ا دن ادا سی میں بد لنے کا خد شہ ہو۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...