کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے ملک میں حکمرانوں نے اغیار کا نظام مستحکم کیا


راولپنڈی ( نیوز ڈیسک) شالان اینڈ جی ایل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر خالد نوازسدھریچ نے کہا ہے کہ آزادی کا دن اللہ رب العزت کا شکر ادا کرنے اور یہ عہد کرنے کا دن ہے ۔ہمارے اسلاف نے لاکھوں جانوں کی قربانیاں دیں ہمارا تمام پاکستانیوں کو پیغام ہے کہ وہ 75 ویں یوم آزادی کے موقع پر کم از کم ایک پودا لگا کر پاکستان کو کلین اینڈ گرین بنانے میں حصہ ڈالیں. انہوں نے یہ بات جشن آزادی تقریب کا کیک کاٹنے کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر سابق ایس پی نعیم ٹوانہ، عدنان صدیقی، وقار احمد، چوہدری جلیل، محمد صدیق اور انتظامی افسران سمیت سٹاف ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی. خالد نواز سدھریچ نے کہا کہ آزاد پاکستان اللہ تعالی کی سب سے بڑی نعمت ہے ہماری بدقسمتی ہے کہ کلمہ طیبہ کے نام پر بننے والے اس ملک میں بانیان پاکستان کے بعد کے حکمرانوں نے اغیار کے نظام کو مستحکم کیا۔
 معاشرے میں جھوٹ، فریب، جعل سازی اور دھوکہ دہی کو گویا کوئی گناہ سمجھا ہی نہیں جاتا. اس موقع پر پاکستان کی پلاٹینیم جوبلی جشن آزادی کا کیک بھی کاٹا گیا اور تمام شرکائے تقریب نے ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اجتماعی دعا بھی کی.
خالد نواز

ای پیپر دی نیشن