فیصل بینک کی جانب سے پاکستان کی 75 ویں سالگرہ بھرپوراندازمیں منائی گئی

Aug 15, 2022


کراچی(این این آئی)فیصل بینک لمیٹڈ نے اتوار کو پاکستان کی 75 ویں سالگرہ منائی۔ اس موقع پر ایف بی ایل کی مشہور عبداللہ ہارون روڈ برانچ میں پرچم کشائی کی خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں خصوصی اولمپک ایتھلیٹس کو مدعو کرکے فیصل بینک نے پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔اسپیشل اولمپکس چیپٹر میں اب تک پاکستان کے 28,500 کھلاڑیوں اور 750 کوچز نے تقریبا 400 سے زیادہ ایونٹس میں شرکت کرچکے ہیں۔پاکستانی کھلاڑی کھیلوں میں ملک کا پرچم بلند کرتے ہیں، لیکن اس کا جذباتی اثر پوری قوم پر ہوتا ہے۔ جیت ہو یا ہار ہم اپنے قومی چیمپئنز کو گھر کا فرد سمجھتے ہیں، جو ہمارے لیے بہت قیمتی ہیں۔ فیصل بینک ان خصوصی چیمپئنز کو برابری کی سطح کے موقع فراہم کرنا چاہتا ہے، تاکہ وہ اپنے کارناموں کے ذریعے دنیا میں اپنا اور پاکستان کا نام روشن کرسکیں۔25 مرد اور 13 خواتین ایتھلیٹس کی ٹیم نے اتوار کی صبح فیصل بینک فیملیز کے ساتھ جشن آزادی تقریب میں شرکت کی۔ ایتھلیٹس فیصل بینک کی فیملیز کے ساتھ گھل مل گئے اور مشترکہ طور پر پرچم کشائی کی۔
فیصل بینک 

مزیدخبریں