ایم کیو ایم کے تحت جشن آزادی کے  سلسلے میں پرچم کشائی،کیک کٹنگ اور  آتش بازی کا شاندار مظاہرہ 


کراچی(این این آئی)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام 75ویں جشن آزادی کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں سمیت اندرون سندھ کے تمام ڈسٹرکٹ اور کراچی کے تمام ٹانز میں پرچم کشائی اور کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔مرکزی تقریب ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں منعقد کی گئی تقریب کا باقاعدہ افتتاح کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پرچم کشائی سے کیا اس موقع پرڈپٹی کنوینر کیف الوری اراکین رابطہ کمیٹی، سی او سی کے انچارج و اراکین، مرکزی شعبہ جات کے انچارج و اراکین اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ اس ضمن میں ملک کی سلامتی و خوشحالی اور پاکستان کی تعمیر و ترقی کیلیئے خصوصی دعا کی گئی جشن آزادی کے خوشی کے موقع پر آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا گیا۔
متحدہ قومی موومنٹ 
گرین کراچی موومنٹ کی سربراہ 
کی مزار قائد پر حاضری ،فاتحہ خوانی
 کی اور پھول چڑھائے
کراچی(این این آئی) گرین کراچی موومنٹ کی سربراہ ثروت شاہ ، کاشف شاہ ، مزارقائد مینجمنٹ بورڈ کے سیکریٹری عبدالعلیم شیخ، بینائی فانڈیشن کے اخلاق احمد ، ضیغم رضوی، یوگی وجاہت اورمختلف این جی اوز سے وابستہ خواتین اور بچوں کے ہمراہ نے اتوار کومزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھول چڑھائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہاکہ آج کا دن صرف جشن منانے کا دن نہیں ۔تجدید عہد کا دن بھی ہے کہ ہم سب پاکستان کی ترقی و خوشحالی سلامتی کے لیے اپنا اپنا کردار پوری ذمہ داری سے ادا کریں ۔انہوں نے بانی پاکستان قائد اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا اوردعا کی کہ اللہ تعالی پاکستان کو آفات اور مشکلات سے دور رکھے اسے ترقی اور استحکام عطا کرے اور اسے صاف سرسبز اور شاداب ملک بنائے
گرین کراچی موومنٹ

ای پیپر دی نیشن