بلوچستان عوامی پارٹی کے زیر اہتمام جشن آزادی ریلی 


کوئٹہ(بیورورپورٹ) بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جشن آزادی ریلی نکالی گئی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتے ہوئی بی اے پی کے مرکزی سیکرٹریٹ پہنچی جہاں ریلی نے جلسے کی شکل اختیار کرلی۔اس موقع پر بی اے پی کے رہنماو¿ں ارباب شائستہ خان ، حاجی فوجان بڑیچ ، علاءالدین ، علی کاکڑ، دانش آغا ، زید رند ، روز اے جان سمیت دیگر نے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں نے روز اول سے پاکستان کا ساتھ دیا ہے قائد اعظم محمد علی جناح جب بلوچستان آئے تو ملکی خزانے میں سونے کی کمی کو پوراکر نے کے لئے قائد اعظم اور محترمہ فاطمہ جناح کو بلوچستان کے لوگوں نے سونے میں تول کر ملکی خزانے میں وہ سونا جمع کیا ۔


یوم آ زادی تجدید عہد ہے، اکا برین
 نے قر با نیاں دیں:تاجک ملی اتحاد
کوئٹہ(بیورورپورٹ)تاجک ملی اتحاد کے رہنماو¿ں وحید اللہ تاجک اور منیرافغان نے پوری قوم کو 75ویں یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یوم آ زادی تجدید عہد کا دن ہے،ہما رے اکا برین نے مملکت خداد پا کستان کے حصول کے لئے لا زوال قر با نیاں دی ہیں ۔

ای پیپر دی نیشن